ملک بھر کے پریس کلبزکاپی ایف یو جے کے 19 نکاتی مطالبات کے حق میں نومبر کے مہینے میں اسلام آبادتک لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان

وکلاء تنظیمیں ، سول سوسائٹی ، مزدورتنظیمیں لانگ مارچ کا حصہ ہوں گی ،سیاسی جماعتیں بھی ساتھ دیں ‘ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری

جمعہ 17 ستمبر 2021 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) ملک بھر کے پریس کلبزنے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے 19 نکاتی مطالبات کے حق میں نومبر کے مہینے میں بلوچستان سے اسلام آبادتک نکالے جانے والے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیاہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے صدر شکیل انجم ، سیکرٹری ندیم رضا ، کراچی پریس کلب کے صدرفاضل جمیلی ، حیدرآباد پریس کلب کے سیکرٹری اقبال ملاح، کوئٹہ پریس کلب کے سیکرٹری بنارس خان اور پریس کلب کے دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صدر ارشد انصاری نے کہاکہ لانگ مارچ میں وکلاء تنظیمیں ، سول سوسائٹی ، مزدورتنظیمیں بھی اس لانگ مارچ کا حصہ ہوں گی اور ہم ملک بھری کی سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس نیشنل کاز میں صحافی برادری کا ساتھ دیں او ر لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کریں۔

(جاری ہے)

ارشد انصاری نے کہاکہ اس سلسلہ میں ملک کے تمام پریس کلبزرابطے میں ہیں جن میں آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان بھی شامل ہیں ۔

ارشد انصاری نے کہاکہ لانگ مارچ کوئٹہ سے شروع ہوکر جب لاہور پہنچے گاتو یہاں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنادیاجائے گا اوربڑا پروگرام کیا جائے گا۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے ان افواہوں کی تردید کی کہ انھوں نے یا ان کے ساتھیوں نے اس مجوزہ بل کی حمایت کی ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ انھوں نے حکومت کے آفیشلز سے ضرورملاقات کی ہے لیکن ہم نے اس بل کو منظور نہیں کیا۔

انھوں نے بتایاکہ سندھ اسمبلی نے پی ڈی ایم اے بل کے خلاف ایک قرارد داد منظور کی ہے جس کی تمام سیاسی پارٹی نے حمایت کی سوائے پی ٹی آئی کے۔ انھوںنے امید ظاہر کی کہ دوسری صوبائی اسمبلیاں بھی اس نیک کام کو آگے بڑھائیں گی۔ فاضل جمیلی نے کہاکہ صحافی کمیونٹی کا موڈ دیکھتے ہوئے حکومت نے ایک یو ٹرن لیاا ور اب وہ اس مجوزہ بل کے بجائے فیک نیوزکی بات کرتے ہیں۔

انھوںنے پی ایف یوجے کو یقین دلایا کہ وہ اوران کے ساتھی اس لانگ مارچ میں شرکت کریں گے اور کامیابی حاصل کرکے واپس آئیں گے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم نے کہاکہ ہم ایکٹیوسٹ ہیں اور ہم آرگنائزربھی ہیں اورپی ایف یوجے کا لانگ مارچ جب اسلام آباد پہنچے گا تو آپ ہمارے یہ دونوں کرداردیکھیں گے، ہم نہ صرف اس جدوجہد میں شریک ہیں بلکہ ہم اسلام آباد میں بہترین میزبان بھی ثابت ہوںگے۔

انھوں نے کہاکہ چھوٹے شہروں کی پریس کلبز جو اسلام آباداور راولپنڈی کے قریب ہیں ان میں بھی اس لانگ مارچ کے حوالے سے بڑا جوش و خروش پایاجاتاہے انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہماری مشترکہ جدوجہد یقینا کامیابی سے ہمکنارہوگی۔ حیدرآباد پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اقبال ملاح نے کہاکہ یہ لانگ مارچ حکومت کے مجوزہ بل کے خلاف ایک ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ حکومت کو یہ خام خیالی نہیںہونی چاہیے کہ وہ صحافی برادری کو دبا لے گی ہمیں کوئی لانگ مارچ سے نہیں روک سکتاہم اسلام آباد پہنچے گے ۔ کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری بنارس خان کہاکہ لانگ مارچ کوئٹہ سے شروع ہوگا اور ایک میزبان کی حیثیت سے میںآپ کو یقین دلاتاہوں کہ یہ ایک بہت ہی پروقار ابتداء ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں