دراز پر ٹیکنالوجی کمپنی realmeمصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

اب آپ کے پاس اپنی پسندیدہ رئیل می (realme)مصنوعات بڑی رعایت کے ساتھ حاصل کرسکتے ہیں

ہفتہ 18 ستمبر 2021 11:28

دراز پر ٹیکنالوجی کمپنی Realmeمصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) اب آپ کے پاس اپنی پسندیدہ رئیل می (realme)مصنوعات بڑی رعایت کے ساتھ حاصل کرسکتے ہیں۔ رئیل می نے دراز کے ساتھ سپر ستمبر شاپنگ ویک (Super September Shopping Week)کے لئے اشتراک کیا ہے۔ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی اس دلچسپ سیل میں رئیل می کی مصنوعات اسمارٹ فونز سے لیکر اے آئی او ٹی (AIoT)مصنوعات شامل ہیں۔ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ سی سیریز کے حالیہ پیش کردہ رئیل می C25sکی 20 ستمبر 2021 بروز پیر سے فلیش سیل ہوگی۔


رئیل می سپر ستمبر شاپنگ ویک 15 ستمبر تا 22 ستمبر صرف دراز پر دستیاب ہوگا جہاں رئیل می کی مصنوعات کی قیمتوں میں قابل ذکر کمی کی گئی ۔ ان میں یہ اسمارٹ فونز شامل ہیں:
-    رئیل می C25s اسمارٹ فون 4GB + 64GB کی قیمت 22 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 20 ہزار 999 روپے کی فلیش سیل پر دستیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

آپ اتنی
    حیران کن قیمت پر انٹری لیول کا ایک اور بہترین اسمارٹ فون حاصل کرسکیں گے۔

یہ فلیش سیل 20 ستمبر 2021 بروز پیر شام سات بجے دستیاب ہوگی۔
-    سی سیریز کا ایک اور بہترین اسمارٹ فون رئیل می C25 بھی دستیاب ہوگا جس کی قیمت 26 ہزار 999 روپے سے کم وہکر 25 ہزار 499 ہوگی۔
-    رئیل می 7 Proکی قیمت پر بڑا ڈسکاوٴنٹ ہے جس کی مارکیٹ میں عام قیمت 49 ہزار 999 روپے ہے لیکن 9 ہزار 600 روپے ڈسکاوٴنٹ
    کے ساتھ اسے 40 ہزار 399 روپے میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔


-    رئیل می Narzo 30کی قیمت 34 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 32 ہزار 799 روپے ہوگی۔
رئیل می کے اسمارٹ فونز کے ساتھ ساتھ اسکی AIoT مصنوعات پر بھی دلچسپ ڈسکاوٴنٹس دیکھنے کو ملیں گے۔
-    رئیل می واچ کی قیمت 11 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 8 ہزار 999 روپے ہوگی۔
-    رئیل می بڈز ایئر نیو (Buds Air Neo)کی قیمت 7 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 5 ہزار 499 روپے ہوگی۔
-    رئیل می پاور بینک 2 بھی 3 ہزار 499 روپے کے بجائے 1 ہزار 999 روپے میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔


-    شاپنگ ویک کے دوران رئیل می Buds Q 3 ہزار روپے کے بڑے ڈسکاوٴنٹ کے بعد 2 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔
-    رئیل می بینڈ بھی 3 ہزار 999 روپے کے بجائے 2 ہزار 499 روپے میں دستیاب ہوگا۔
-    رئیل می بڈز وائرلیس کی قیمت 2 ہزار 999 روپے ہوگی۔
-    آپکی فٹنس کا بہترین ساتھی رئیل می Smart Scaleبھی 4 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا
دراز میں رئیل می سپر ستمبر شاپنگ ویک کی ایک ایسی ہی سپر سیلز ہے جس کا رئیل می نے اپنے شائقین کے لئے انعقاد کیا ہے۔

یہ سیل آپکے پیاروں کے لئے رئیل می کے تحائف کے حصول کا بھی موقع ہے، یا پھر رئیل می کی کوئی ایسی ایسوسری حاصل ہو جسکی آپ اپنی زندگی میں کمی محسوس کررہے ہیں۔
اس فلیش سیل اور دیگر مصنوعات سے متعلق تفصیلات کے لئے دراز ایپ رجوع کریں اور دراز لائیو سیکشن کا جائزہ لیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں