عثمان بزدار نے شہباز شریف بننے کی کوشش میں 15 افسران معطل کر دئیے

وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی سرزنش کی تھی جس کے بعد انہوں نے سیالکوٹ میں 15 افسران معطل کر دئیے۔ سینئر صحافی ہارون الرشید کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 18 ستمبر 2021 15:31

عثمان بزدار نے شہباز شریف بننے کی کوشش میں 15 افسران معطل کر دئیے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 ستمبر 2021ء ) سینئر صحافی ہارون الرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سیالکوٹ کے ہنگامی دورے میں 15 افسران کو معطل کرنے کی وجہ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اس وقت سے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب سے وہ اس منصب پر فائز ہوئے۔کئی موقوں پر ان کا موازنہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کیا جاتا رہا جب کہ وزیراعظم عمران خان پر بھی اتنے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے عثمان بزدار کا انتخاب کرنے پر تنقید کی جاتی ہے۔

کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت بننے سے قبل عثمان بزدار کے نام سے لوگ لاعلم تھے،اور اتنے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے پی ٹی آئی کے کسی متحرک اور سینئر رہنما کے چناؤ کی توقع کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کے مختلف علاقوں کے دورے کرنے شروع کر دئیے ہیں اور وہ عوامی شکایات پر افسران کو معطل بھی کر دیتے ہیں ،کچھ ایسا ہی ان کے حالیہ دورہ سیالکوٹ میں ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دو روز قبل سمبڑیال اور سیالکوٹ کا ساڑھے تین گھنٹے طویل دورہ کر کے پبلک سروسز فراہم کرنے والے مختلف اداروں اور محکموں کا وزٹ کیا اور فرائض سے غفلت برتنے، عوامی شکایات اور خراب کارکردگی پر 15 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا- اسی حوالے تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دورہ سیالکوٹ میں شہباز شریف بننے کی کوشش کی اور 15 کے قریب افسروں کو ہی معطل کر دیا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان نے دورہ لاہور میں ان کی سرزنش کی تھی۔واضح رہے کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا- میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سمبڑیال ،چیف آفیسر تحصیل کارپوریشن سیالکوٹ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سیالکوٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیالکوٹ کو معطل کر دیا گیا- ایکسین آبپاشی مرالہ سب ڈویژن ، ڈی ایس پی ڈسکہ اور ڈی ایس پی ٹریفک سیالکوٹ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا- سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویمن ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ ،چیف آفیسر سمبڑیال،چیف آفیسرپسرور ، چیف آفیسر ڈسکہ اور سب رجسٹرار رورل سیالکوٹ بھی معطل کر دیئے گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سمبڑیال اور سیالکوٹ میں شہری سہولتو ں کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے مبڑیال روڈ کی تعمیر و مرمت اور12کلو میٹر طویل سب لائن سیالکوٹ سے سمبڑیال تک سٹرک کی ری کارپٹنگ کی منظوری دے دی- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال تک رسائی کیلئے نیا راستہ بنائیں گے۔

نئے راستے کیلئے لینڈ ایکوزیشن کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں