لاہور پولیس کا گداگروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری،آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں، 07 روز میں 1456 مقدمات درج، 1603 گداگر گرفتار کئے گئے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:03

لاہور پولیس کا گداگروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری،آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں، 07 روز میں 1456 مقدمات درج، 1603 گداگر گرفتار کئے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) لاہور پولیس کا گداگروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری،آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں، 07 روز میں 1456 مقدمات درج، 1603 گداگر گرفتار کئے گئے،سٹی ڈویژن میں 438 اور کینٹ ڈویژن میں 186 گداگروں کو پکڑا گیا،سول لائنز میں 299 اور صدر ڈویژن میں 230 گداگروں کو پکڑا گیا، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 224 جبکہ ماڈلٹاؤن ڈویژن میں 226 گداگروں کو پکڑا گیا،ٹریفک پولیس کی طرف سے گداگروں کیخلاف 80 مقدمات درج کروائے گئے،گداگروں کے پیچھے منعظم گروہوں کا قلع قمع کیلئے سی آئی اے کی ورکنگ جاری، بھیک مانگنے والوں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جارہا ہے،نشے کے عادی گداگروں کو بیگرز ہومز میں بجھوایا جارہا ہے، عادی گداگر ہمدردی کیلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں، معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں، غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا جرم ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں