وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پاکستان کو برطانوی ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم

ہفتہ 18 ستمبر 2021 21:47

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پاکستان کو برطانوی ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں کیلئے سفری پابندیوں کا خاتمہ خوش آئند ہے۔اس فیصلے سے بیرون ملک خصوصاً برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو بے پناہ ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا ایک اہم دوست ملک اور تجارتی پارٹنر ہے۔ برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں