وزیراعلی عثمان بزدارکا رکن پور میں میت نہر سے گزارنے کے واقعہ کا نوٹس

ہفتہ 18 ستمبر 2021 20:25

لاہور۔18ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) :وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے رحیم یار خان کے علاقے رکن پور میں میت نہر سے گزارنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور سے رکن پور نہر پر پل کی تعمیر کے بارے رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ میت اٹھا کر نہر سے گزرنے کا واقعہ افسوسناک ہے ۔رکن پور نہر پرپل کی تعمیر کا جائزہ لیں گے - انہوں نے کہا کہ ماضی میں رحیم یار خان سمیت دور دراز علاقوں کو پل اور دیگر سہولتوں سے محروم رکھا گیا۔


متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں