لاہور‘ اسلحہ کے زور پر خوف و ہراس پھیلانے والے چار ملزمان گرفتار

پیر 20 ستمبر 2021 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) تھانہ مناواں پولیس نے اسلحے کے زور پر خوف و ہراس پھیلانے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

مناواں پولیس نے اسلحہ کے زور پر بدمعاشی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں یوسف ، اویس ، رزاق اور اکبر نامی ملزمان شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے آٹومیٹک رائفل، دو پستولز،درجنوں گولیاں، میگزنز اور سو لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں