روپے کی قدر میں کمی سے مسائل جنم لے رہے ہیں ‘خادم حسین

درآمدات میں اضافے کے باعث تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ،قابو پایا جائے ‘ ڈائریکٹر پاسڈیک

پیر 20 ستمبر 2021 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) تاجر رہنما خادم حسین نے کہا ہے کہ برآمدات اور درآمدات میں بڑھتے ہوئے فرق کی وجہ سے تمام اہم کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قیمت مسلسل گررہی ہے،روپے کی قدر میں کمی سے مسائل جنم لے رہے ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدات مہنگی اور ملک پر عائد قرضوں میں بھاری اضافہ ہورہا ہے ڈالر کی قیمت کو کنٹرول نہ کرنے کی پالیسی کی وجہ سے ہر چیز مہنگی ہورہی ہے اور ملک میں ہوشربا مہنگائی ہورہی ہے اس لیے اس پالیسی پر نظر ثانی کی جائے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ بیرون ملک سے ترسیلات میں اضافہ ہورہا ہے جس سے حکومت کو تجارتی خسارہ کم کرنے اور بیرونی ادائیگیوں میں مدد مل رہی ہے انہوںنے کہا کہ ترسیلات میں اضافہ کا کریڈٹ کرونا وائرس،سفری پابندیاں ،ہنڈی کے کاروبار کی بندش اور مرکزی بینک کی پالیسیاں ہیں انہوںنے کہا کہ ایک طرف ترسیلات بڑھ رہی ہیں مگر دوسری طرف ان کا بڑا حصہ غیر ضروری درآمدات اور اشیائے خوردونوش کی درآمد پر ضائع ہورہا ہے درآمدات میں اضافے کے باعث تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے اس لیے غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی کی جائے اور تجارتی خسارہ پایا جائے ۔

(جاری ہے)

نیز صنعتی شعبہ کی پیداواری اخراجات میں کمی لائی جائے تاکہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی سے ملکی برآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ کو قابو پایا جائے اس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں