یٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس پر شرح کانوٹیفکیشن جاری،پیٹرول پر10.54 فیصد پر برقرار

پیر 20 ستمبر 2021 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 10.54 فیصد پر برقرار ہے۔ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس میں پیٹرول پر10.54 فیصد سیلز ٹیکس اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر11.64فیصد سیلز ٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد مقرر ہے۔یاد رہے گزشتہ ماہ ایف بی آر کی جانب سے پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کرکے 10.54 فیصد کردی گئی تھی جبکہ اسپیڈ ڈیزل پر17فیصد سیلزٹیکس ،مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70فیصد اور لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح0.2 فیصد مقرر کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں