ْعزیزالرحمان نے وفاق المدارس میں اثرورسوخ پر طالبعلم سے بدفعلی کی‘پولیس چالان میں انکشاف

پیر 20 ستمبر 2021 14:22

ْعزیزالرحمان نے وفاق المدارس میں اثرورسوخ پر طالبعلم سے بدفعلی کی‘پولیس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے کا چالان سامنے آ گیا۔پولیس چالان میں عزیزالرحمان سمیت تین بیٹوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔ بدفعلی مقدمے کے ٹرائل میں نو افراد بطور گواہ عدالت میں پیش ہوں گے ۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے جس کے مطابق ملزم عزیزالرحمان تین سال تک ہر ہفتے بدفعلی کرتا رہا ۔

ملزم عزیزالرحمان نے وفاق المدارس میں اثرورسوخ کی بنا پرمتاثرہ طالبعلم کو بدفعلی پر راضی کیا ۔ اس نے کئی بار متاثرہ طالبعلم سے بدفعلی کی ۔ متاثرہ طالبعلم نے ملزم کی ویڈیوز اور کئی آڈیوز بھی ریکارڈ کر لیں ۔ ملزم کے کمرے میں موجود صوفے اور پردے ویڈیو سے مشابہت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آڈیو اور ویڈیوز کی بنیاد پر ملزم کو جامعہ منظور اسلامیہ سے فارغ کر دیا گیا ۔

ملزم عزیز الرحمان کے بیٹوں نے متاثرہ طالبعلم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔تفتیش میں ثابت ہوا ہے کہ ملزم عزیزالرحمان نے مدعی کے ساتھ بدفعلی کی اور جرم کا ارتکاب کیا ۔ مقدمے کے دیگر ملزمان مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی حد تک قصوروار پائے گئے ۔ پولیس نے چالان میں عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف گواہوں کو طلب کر کے ٹرائل شروع کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments