جعلی بینک اکائونٹس کیس ‘نجی بینک کانائب صدر 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پیر 20 ستمبر 2021 16:44

جعلی بینک اکائونٹس کیس ‘نجی بینک کانائب صدر 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) عدالت نے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکائونٹس بنانے کے کیس میں نجی بینک کے نائب صدر کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکائونٹس بنانے کے کیس میں گرفتار نجی بینک کے نائب صدر عاصم سوری کو ضلع کچہری پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم عاصم سوری کو 19ستمبر کو گرفتار کیا گیا،ملزم کے قبضے سے اسکا موبائل ضبط کرلیا گیا ہے۔

عاصم سوری نجی یبنک کا نائب صدر اور ہیڈ آف کمپلائنس ہیں۔عاصم سوری پر شہباز شریف کے خلاف بینکرز کا بیان بدلنے کیلئے دبا ئوڈالنے کا الزام ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد یوسف عبد الرحمان نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے نجی بینک کے نائب صدر کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں