حکومتی و اپوزیشن اراکین کرکٹ ٹاکرے کے افتتاحی میچ کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے نام کیا جائے گا‘فیاض الحسن چوہان

پیر 20 ستمبر 2021 16:44

حکومتی و اپوزیشن اراکین کرکٹ ٹاکرے کے افتتاحی میچ کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے نام کیا جائے گا‘فیاض الحسن چوہان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومتی و اپوزیشن اراکین کرکٹ ٹاکرے کے افتتاحی میچ کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے نام کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے ن لیگ کے رہنما رانا مشہود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، نو نومبر کو گورنرہاس میں حکومتی و اپوزیشن اراکین کرکٹ ٹاکرا سے متعلق گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے نام کیا جائے گا، نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے باعث ٹورنامنٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔تمام اراکین اسمبلی سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر یکجہتی کامظاہرہ کرین گے ، خواہش ہے افتتاحی میچ میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز مہمان خصوصی ہوں۔رانا مشہوراحمد کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کی گزارشات کا خیرمقدم کیا گیا، جس پر ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ کھیل کیذریعے دنیا کو بتا دیں گے، اس پرچم کیسائے تلے ہم ایک ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں