سی سی پی او لاہور کے حکم پر پولیو ٹیمز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کردی گئی، 20 ستمبر تا 24 ستمبر تک پولیو ٹیمز ڈور ٹو ڈور جائیں گیں

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 20 ستمبر 2021 17:22

سی سی پی او لاہور کے حکم پر پولیو ٹیمز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کردی گئی، 20 ستمبر تا 24 ستمبر تک پولیو ٹیمز ڈور ٹو ڈور جائیں گیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) سی سی پی او لاہور کے حکم پر پولیو ٹیمز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کردی گئی، 20 ستمبر تا 24 ستمبر تک پولیو ٹیمز ڈور ٹو ڈور جائیں گیں، 169 یونین کونسلز میں 06 ہزار 327 پولیو ٹیموں کیلئے سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، مجموعی طور پر 498 موٹرسائیکل دستے اور 83 موبائل پٹرولنگ یونٹس تعینات کئے گئے ہیں، ڈویژنل سطح پر پولیس ٹیموں کیساتھ فوکل پرسنز بھی تعینات کئے گئے ہیں، سٹی ڈویژن کی 37 یونین کونسلز میں 909 ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، سول لائنز ڈویژن کی 17 یونین کونسلز میں 394 ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، ماڈلٹاؤن ڈویژن کی 33 یونین کونسلز میں 1525 ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، صدر ڈویژن کی 23 یونین کونسلز میں 496 ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، اقبال ٹاؤن ڈویژن کی 19 یونین کونسلز میں 1314 ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، کینٹ ڈویژن کی 40 یونین کونسلز میں 1716 ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں