وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سینیٹرعبدالقادر کی ملاقات ،سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی پربات چیت

صادق سنجرانی اور سینیٹرعبدالقادر نے وزیر اعلی کے ہر ضلع کی یکساں ترقی کے ویژن کو سراہا، بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے تعاون پر عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، پنجاب کو یکساں ترقی کا نیاروڈ میپ دیا ہے‘صادق سنجرانی ،عبدالقادر

پیر 20 ستمبر 2021 21:21

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سینیٹرعبدالقادر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ، سینیٹر عبدالقادر اورپرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھی-ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پربات چیت کی گئی- چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سینیٹرعبدالقادر نے وزیر اعلی عثمان بزدار کے ہر ضلع کی یکساں ترقی کے ویژن کو سراہا-چیئرمین سینیٹ اورسینیٹر عبدالقادرنے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے تعاون پروزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی مٹی ہم سب سے اتحاد ،یگانگت اور بھائی چارے کا تقاضا کرتی ہی- ہم سب کا فرض ہے کہ اتفاق کی قوت سے پاکستان کو آگے لے کر جائیں - بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ افراتفری کی سیاست کی- اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں -انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کے مفادات سب سے زیادہ مقدم ہیں -یہ لوگ ترقی کے سفر کو روکنے کے لئے منفی سیاست کا پرچار کر رہے ہیں - پاکستان کے سامنے ذاتی مفادات کو ئی حیثیت نہیں -انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمیشہ بلوچستان کے بہن بھائیوںکی مدد میں آگے رہی ہی- صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں -بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون جاری رکھیںگے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت گرانقدر تعاون کر رہی ہی-سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے پنجاب کو یکساں ترقی کا نیاروڈ میپ دیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے صوبے کے عوام کی حقیقی ترقی کے لئے پائیدار اقدامات کئے ہیں-

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments