وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا جہانیاں میں زمیندار کے کتوں کے حملے میں بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس،ملزم کیخلاف کارروائی کا حکم

پیر 20 ستمبر 2021 22:08

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا جہانیاں میں زمیندار کے کتوں کے حملے میں بچی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جہانیاں کے نواح میں زمیندار کے کتوں کے حملے میں کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments