بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ،سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

محنت اور لگن سے تیاری کرکے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں‘ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ

پیر 20 ستمبر 2021 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ کی ہدایت پر بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب سٹیڈیم میںبوائز اور گرلز کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ جاری ہے،کیمپ کمانڈنٹ طارق نذیر، کوچز اعجاز عبدالخالق، اللہ دتہ طاہر، میڈم نسرین اور میڈم ساجدہ کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں، کیمپ میں کھلاڑیوں کی فنٹس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، کھلاڑیوں کو جدید تکنیکس سے بھی آگاہی دی جارہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ محنت اور لگن سے تیاری کریں اور ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ٹرائلز میں منتخب ہونیوالے کھلاڑیوںمیں 100میٹر بوائز میں فہد حسین، محسن رضا، حمزہ علی، محمد ایثار، امان اللہ، محمد شیری،200میٹر میں امان اللہ، محمد عدیل، محمد منیر،400 میٹر میں ماجد خان، محسن رضا، بلال احمد، علی حسن، محمد انیس، 110میٹر میں فہد حسین، محمد سلیم،محمد عثمان، 400 ہرڈلز میٹر میں فہد حسین، فہد منیر، محمد سلیم، 800میٹر میں محمد انیس، سجاد علی، محمد عدنان، لانگ جمپ ایونٹ میں ریاض احمد، سلیم اللہ، حماد ،جیولن تھرو ایونٹ میں حمزہ ، واثق ، محمد محسن، ڈسکٹس تھرو ایونٹ میں عبداللہ نواز، مراد خان، شاہد خان، شاٹ پٹ ایونٹ میں عبداللہ نواز، محمد عمران، محمد جنید شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گرلز 100میٹر میں مریب ملک، رمشا قیوم، فاطمہ، کشف بشیر، مقدس، رقیہ آغا، سائرہ بی بی، 200میٹر میں مریب ملک، فاطمہ سعید ، 400میٹر میں زارا طارق، ثناء فرمان، ثانیہ اعجاز، کشف بشیر، 800میٹر میں زارا طارق ، ثناء فرمان، جویریہ، آمنہ احمد حسین، 100میٹر ہرڈل میں آمنہ شہزادی، زارا طارق، عائشہ،ڈسکس تھرو ایونٹ میں خدیجہ، ثمرہ، لانگ جمپ ایونٹ میں رمشا قیوم، بشری مصور، عاصمہ اسماعیل ، جیولن تھرو ایونٹ میں خدیجہ، ثانیہ، شاپ پٹ ایونٹ میں خدیجہ ، حنا اسماعیل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں