کنٹورنمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پارٹی کی جیت عوام کی خدمت کی بدولت ملی،‘ شہباز شریف

مہنگائی اور بڑھتی بیروزگاری کی وجہ سے عوام نے مسلم لیگ(ن)پر اعتماد کیا،صدر مسلم لیگ (ن) تین سال کے ناکام تجربے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے،ہماری معیشت،کلچر اور ثقافت کی بربادی کرکے رکھ دی گئی ‘ خواجہ آصف ہمیں پولنگ اسٹیشن کی سطح پر تنظیم بنانی چاہیے،اس تنظیم میں نوجوانون،خواتین ،وکلااور علماکو شامل کیا جائے‘ احسن اقبال/پارٹی میں دو بیانیے اورنہ کوئی اختلاف ہے‘ رانا ثنا اللہ

منگل 21 ستمبر 2021 00:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) مسلم لیگ (ن)کا گوجرانوالہ ڈویژن کا تنظیمی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میںمریم نواز ،حمزہ شہباز ، احسن اقبال ،رانا ثنا اللہ،خواجہ محمد آصف،خرم دستگیرامیر مقام ،عطا اللہ تارڑ اور نزہت صادق سمیت دیگر رہنمائوںنے شرکت کی ۔اجلاس میں مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹورنمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پارٹی کی جیت عوام کی خدمت کی بدولت ملی۔

مہنگائی اور بڑھتی بیروزگاری کی وجہ سے عوام نے مسلم لیگ(ن)پر اعتماد کیا۔باقی صوبوں کے عوام کے بھی شکر گزار ہیں جنہوںنے نے مسلم لیگ(ن)پر اعتماد کیا۔مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے خطاب میں کہامسلم لیگ(ن)میں نہ دو بیانیے اور نہ اختلاف ہے۔شفاف الیکشن مانگنا نہ مفاہمت ہے اورنہ مزاحمت ،یہ ہمارا حق ہے،جو بھی الیکشن شفاف اور فری اینڈ فیئر ممکن بنائے گا ہم اس کی بہت عزت کرینگے۔

(جاری ہے)

ریاست کے دوام کیلئے فری اینڈ فیئر الیکشن کا انعقاد بہت ضروری ہے۔خواجہ آصف نے مسلم لیگ (ن) کے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ تین سال کے ناکام تجربے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ہماری معیشت،کلچر اور ثقافت کی بربادی کرکے رکھ دی گئی ہے۔اس وقت تمام محاذوں پر پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ملک پر مسلط شدہ قیادت ملک کے ساتھ نہیں ہے۔کنٹونمنٹ الیکشن سب سے بڑی عوامی سطح پر حکومت پر عدم اعتماد تھا۔کنٹورنمنٹ بورڈز الیکشن کسی بھی سروے سے بڑا سروے ہے۔اجلاس سے مسلم لیگ(ن)کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا خطاب کرتے کہاہمیں پولنگ اسٹیشن کی سطح پر تنظیم بنانی چاہیے۔اس تنظیم میں نوجوانون،خواتین ،وکلااور علماکو شامل کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں