نامور شاعر پروفیسر عامر یوسف منہاس نے گورنمنٹ سول لائنز کالج کے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل ڈاکٹر اختر سندھو صاحب کو اپنا مجوعہ کلام پیش کیا

Usama Khamis Minhas اُسامہ خامس منہاس منگل 21 ستمبر 2021 12:40

نامور شاعر پروفیسر عامر یوسف منہاس نے گورنمنٹ سول لائنز کالج کے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل ڈاکٹر اختر سندھو صاحب کو اپنا مجوعہ کلام پیش کیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) معروف شاعر پروفیسر عامر یوسف منہاس نے گورنمنٹ سول لائنز کالج کے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل ڈاکٹر اختر سندھو کو اپنا مجوعہ کلام پیش کیا . ڈاکٹر اختر سندھو شاعر اور  معروف علمی و ادبی شخصیت ہیں جن کی متعدد تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ڈاکٹر اختر سندھو صاحب نے سکھ کمیونٹی بارے کافی ریسرچ کی ہے اور پاکستانی معاشرے اور سکھ کمیونٹی میں ہم آہنگی کے لیے آپکی کافی خدمات ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صاحب کے کالم معروف انگلش اخبار ڈان میں شائع ہوتے ہیں۔ڈاکٹر اختر سندھو ایک علم دوست شخصیت ہیں اور جس ادارے میں آپ جاتے ہیں علمی اور ادبی کوششیں جاری رکھتے ہیں ۔گورنمنٹ سول لائنز کالج کا چارج سنبھالتے کے بعد آپ نے  معروف شاعر پروفیسر عامر یوسف منہاس سے ملاقات کی جن کو پروفیسر عامر منہاس نے اپنا کلام پیش کیا۔ڈاکٹر اختر سندھو صاحب نے کہا ملک عظیم میں علمی و ادبی شخصیات ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔اِنھیں کے تجربات اور ریسرچ کو نئی نسل پڑھ کر فیض پاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم و تربیت کے فروغ میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتے رہینگے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں