لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، موہلنوال سے 4 دہشتگرد گرفتار

منگل 21 ستمبر 2021 13:38

لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، موہلنوال سے 4 دہشتگرد گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) سی ٹی ڈی نے موہلنوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد گرفتار کرلئے، ملزمان سے ڈیٹونیٹر اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے دہشتگرد لاہور میں موجود ہیں اور کاروائی کر سکتے ہیں، جس پر انہوں نے موہلنوال کے علاقے میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ذرائع کی مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، سیفٹی فیوز اور دیگر سامان برآمد جبکہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ گرفتار دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی پلانگ کر رہے تھے۔ دہشتگردوں میں محمد مشتاق، سمیع اللہ، عادل اور اسامہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments