چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی سے پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین فرحا ن شہزاد کی ملاقات

منگل 21 ستمبر 2021 14:25

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی سے پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین فرحا ن شہزاد کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی سے پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین فرحا ن شہزاد نے ملاقات کی ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل حاجی محمد افضل سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کو پی ایل جے کمیٹی کی طرف سے لاء سائٹ کنکشن ، ماہانہ لاء جرنلز ، سول و کریمنل میجرایکٹس و دیگر کتب پیش کی گئیں ۔

چیئرمین پی ایل جے کمیٹی میاںارشد علی مہار نے دیپالپور بار ایسوسی ایشن کے جوڈیشل کمپلیکس کے حوالے سے گزارشات پیش کیں کہ دیپالپوربار ایسوسی ایشن میں کوئی جوڈیشل کمپلیکس نہیں ہے جس کی وجہ سے وکلاء کو بہت سارے مسائل درپیش ہیں ۔ چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی نے میاںارشد علی مہار کو یقین دہانی کروائی کہ دیپالپور بار میں جلد ہی جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا کام شرو ع کرادیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحا شہزاد نے چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کے ساتھ پنجاب بار کونسل آر ایف آئی ڈی کارڈ بابت تعارف کروایا جس سے پنجاب بار کونسل اورلوئر کورٹس کے مابین کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کرنے ، کیس فائل کرنے اورریکارڈ کو مینٹین رکھنے میں ہائی کورٹ کے آئی ٹی سٹاف کے ساتھ مشترکہ کاوش کی جائے گی ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اس بارے میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اس اقدام کو سراہا ۔ ڈسپلنری ٹربیونلز میں کیسوں کی جلدسماعت کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے مکمل تعاون کایقین دلایا تاکہ سالہا سال سے زیرا لتواء کیسز کا جلد فیصلہ کیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں