شوہر کی موجودگی میں بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

نشہ آور جوس پینے سے متاثرہ لڑکی کا شوہر سو گیا تھا، دونوں ملزم متاثرہ خاتون کے قریبی عزیز ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 ستمبر 2021 15:44

شوہر کی موجودگی میں بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2021ء) : شوہر کی موجودگی میں بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ کاہنہ میں 21 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی سےاس کے شوہر کی موجودگی میں زیادتی کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو نشہ آورمشروب پلاکرزیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ نشہ آور جوس پینے سے متاثرہ لڑکی کا شوہر سو گیا۔

زیادتی کرنے والے دونوں ملزم متاثرہ خاتون کے قریبی عزیز ہیں۔ کاہنہ پولیس کی جانب سے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ واقعہ کے حوالے سے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور کے علاقے ملت پارک کے ایک ہوٹل میں لڑکی کو 7 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد 1 ملزم گرفتار جبکہ 2 ملزم گرفتار نہ ہو سکے ہیں۔ پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے لڑکی کا کہنا تھاکہ ظفرنےشادی کی تقریب میں ڈانس کے لیے بلایا جبکہ ملت پارک ہجویری ہوٹل میں ظفر اور حمزہ نے زیادتی کی۔ ملزموں نے 6 لاکھ روپے بھی چھین لئے۔ دوسری جانب نواحی قصبہ کوہلہ میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی اور جاتے ہوئے نوجوان لڑکی کو اغواء کر کے لے گئے۔

لڑکی کو کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ پنجاب ‌میں جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جس نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ صوبے میں لڑکی کے اغوا کے بعد زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ شہر اوکاڑہ کے نواحی قصبہ کوہلہ سے لڑکی کو اغوا کے بعد کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، کار سوار ملزمان علی حسن،عمران اور اس کے ساتھی 6 ستمبر کو گھر میں داخل ہوئے ، گھر سے طلائی زیورات، نقدی لوٹنے کے ساتھ لڑکی کو بھی اغوا کرکے لے گئے۔

مزاحمت پر ملزمان کی طرف سے اہل خانہ کو قتل کی دھمکی دی گئی جبکہ ملزمان نے لڑکی سے زبردستی دستاویزات پر انگوٹھے بھی لگوائے۔ راوی پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں