ٹرینیں مسلسل تاخیر کا شکار ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 22 ستمبر 2021 12:55

ٹرینیں مسلسل تاخیر کا شکار ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ٹرینیں مسلسل تاخیر کا شکار ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دا دکے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ٹرین شیڈول مسلسل متاثر ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کرتا ہے۔محکمہ ریلوے ٹرین شیڈول کو تاحال بحال نہیں کر سکا۔

(جاری ہے)

ٹرینیں مسلسل تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔جس سے مسافر کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وزیر ریلوے اعظم سواتی محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بجائے الیکشن کمیشن کو نشانے پر لیے ہوئے ہیں۔وزیر ریلوے اپنے محکمے پر توجہ دیتے ہوئے ٹرینوں کی بروقت آمد اور روانگی یقینی بنائیںتاکہ مسافر بروقت اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکیں۔پنجاب اسمبلی کا ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ٹرین شیڈول پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں