سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف شاہراہوں کا وزٹ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 22 ستمبر 2021 18:18

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف شاہراہوں کا وزٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف شاہراہوں کا وزٹ، منتظر مہدی نے ٹریفک سیکٹرز مال ون، ٹو، تھری، لوئر مال اور گڑھی شاہو کا جائزہ لیا، سی ٹی او لاہور نے کینال روڈ، قرطبہ چوک پر ٹریفک کا جائزہ لیا،منتظر مہدی وارڈنز کی حوصلہ افزائی کیلئے خود چوکوں میں موجود رہے، احتجاج اور ریلیوں کے باعث لاہور پریس کلب اور سیکریٹریٹ چوک ٹریفک کا لوڈ رہا،اضافی نفری تعینات کرتے ہوئے شہریوں کو متبادل راستہ فراہم کیا جاتا رہا، شہر بھر میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،فیروزپور روڈ، علامہ اقبال روڈ، مولانا شوکت علی روڈ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے، کانسٹیبل سے لیکر سینئر افسران تک چوکوں میں موجود ہیں، شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں