وزیراعلیٰ کی چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک سید افضل نقوی مرحوم کی رہائش گاہ آمد،محسن نقوی سے ماموںکے انتقال پر اظہار تعزیت ، فاتحہ خوانی

بدھ 22 ستمبر 2021 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک سید افضل نقوی مرحوم کی رہائش گاہ ماڈل ٹائون گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک سید افضل نقوی کے ا نتقال پر محسن نقوی اور سوگوار خاندان سے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محسن نقوی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آپ کے ماموں کے انتقال پر دلی رنج ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔چیئرمین اپٹما گوہر اعجاز اور سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور بھی اس موقع پر موجود تھی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں