وزیر اعلی عثمان بزدار کا بلوچستان پنجاب رابطہ سڑک پر ٹریفک جام کا نوٹس، کمشنر اور آرپی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب

بدھ 22 ستمبر 2021 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی سٹرک پر ٹریفک بلاک ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او ڈیرہ غازی خان اور کمشنر ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک بلاک ہونے سے گاڑیوں کے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔خراب ٹرک کو فی الفور ہٹاکر ٹریفک بحال کی جائے۔ٹریفک رواں دواں کرنے کے لئے اضافی نفری تعینات کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں