وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اینکرپرسن اجمل جامی کی رہائش گاہ واپڈا ٹائون آمد، والدکے انتقال پراظہار تعزیت، فاتحہ خوانی

بدھ 22 ستمبر 2021 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اینکرپرسن اجمل جامی کی رہائش گاہ واپڈا ٹائون گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے والدکے انتقال پر اینکرپرسن اجمل جامی سے ان کے والدکیپٹن (ر) محمد ارشادکے انتقال پرگہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اجمل جامی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجمل جامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے والد کے انتقال پر دلی رنج ہوا ہے۔ والد کا سایہ سر سے اٹھ جانا بڑا سانحہ ہے۔والد جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور دیگر سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں