ٹریفک قوانین کی غفلت میں پاکستان میں شرح اموات میں اضافہ

بدھ 22 ستمبر 2021 19:44

ٹریفک قوانین کی غفلت میں پاکستان میں شرح اموات میں اضافہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) روڈ سیفٹی کے اصولوں کی اہمیت اور سوشل ورکرز کے کردار کے حوالے سے موٹر وے پولیس ایم ٹوساوتھ اور سرگودھا یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک روڈ سیفٹی سیمینار اور خصوصی بریفنگ کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں ڈی آئی جی آپریشنز مظہر الحق کاکا خیل ۔

سیکٹر کمانڈر ساوتھ مقصود ڈوگر سرگودھا یونیورسٹی کے طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی روڈ سیفٹی سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز مظہر الحق کاکا خیل نے کہا کہ حادثات ایک عالمی چیلنج ہیں کیونکہ ہے ہر سال لاکھوں لوگ حادثات میں اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں اور کسی بھی بیماری میں جان بحق ہونے والوں میں روڈ حادثات میں مرنے والے آٹھویں نمبر پر ہیں اگر حادثات کی شرح برقرار رہی تو 2023 تک موت کی 5 ویں بڑی وجہ بن جائے گی روڈ سیفٹی سیمینار کے شرکا کو مزید بتایا کہ قیمتی جانوں کو بچاو کے لئے روڈ سیفٹی اصولوں کی آگاہی کے لئے ٹریفک اصولوں کو اپنانے اور ٹریفک اصولوں کی پابندی وقت کی عین ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر عظمی نے کہا کہ روڈ سیفٹی ایک اجتماعی مسئلہ ہے اس کے اصولوں کو اجاگر کرنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہو گا روڈ سیفٹی کے اصولوں کو اجاگر کرنے میں سوشل ورکرز کے کردار انتہائی اہم ہے اور سوشل ورکرز نے اس کردار کو ہمیشہ نبھانے میں اپنا کردار احسن طریقے سے نبھایا ہے پروفیسر ڈاکٹر عظمی نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی کے طلبہ روڈ سیفٹی کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں