سلیکٹرز کو اگر کوئی سلیکٹڈ لانا ہی تھا تو کوئی کام کا اچھا بندہ لے آتے، نوازشریف

اس سلیکٹڈ نے خود کو بھی اور لانے والوں کو بھی برباد کردیا، آج سلیکٹرز بھی سوچ رہے ہوں گے ہماری بڑی غلط چوائس تھی، کم ازکم ایسا بندہ لاتے جو قلابازیاں نہ کھاتا، یہ تو پاؤں پکڑ کر ترلے کر رہا ہے۔ قائد مسلم لیگ ن کا کارکنان سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 ستمبر 2021 21:40

سلیکٹرز کو اگر کوئی سلیکٹڈ لانا ہی تھا تو کوئی کام کا اچھا بندہ لے آتے، نوازشریف
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سلیکٹرز کو اگر کوئی سلیکٹڈ لانا ہی تھا تو کوئی کام کا اچھا بندہ لے آتے، اس سلیکٹڈ نے تو خود کو بھی برباد کیا اور لانے والوں کو بھی برباد کردیا ہے، سلیکٹرز بھی سوچ رہے ہوں گے ہماری بڑی غلط چوائس تھی، کم ازکم ایسا بندہ لاتے جو قلابازیاں نہ کھاتا، یہ تو پاؤں پکڑ کر ترلے کر رہا ہے۔

انہوں نے ویڈیو لنک پر سرگودھا ڈویژن کے پارٹی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کو حاضر جان کر عہد کریں کہ کوئی بھی اگر آپ کو وفاداری اور پارٹی تبدیل کرنے پر دباؤ ڈالے تو آپ کے قدموں میں لرزش نہیں آنی چاہیے ، اگر آپ مضبوط رہے تو کوئی بھی آپ کو شکست نہیں دے گا،حق سچ کا ساتھ دینے والوں کے سامنے باطل قوتوں کو جھکنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے بدتمیزی کا کلچر متعارف کرایا، ان کے پاس بدتمیزی کے علاوہ بات کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، ان کے ٹی وی شوز دیکھیں بیانات پڑھ لیں، فواد چودھری جیسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جو دس دس جگہوں سے وفاداریاں بدل کر پی ٹی آئی میں آئے ہیں، پاکستان کی عوام بڑی سادہ عوام ہے، یہ دھوکے اور فراڈیوں کے فراڈ میں آجاتی ہے، قوم کو بھی سوچنا چاہیے کہ جس تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تھا وہ تبدیلی آئی؟ ووٹ دینے کون سے چند لوگ رہ گئے ہیں جن کی وجہ سے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں سیٹیں جیتی ہیں؟ عوام اور سیاسی جماعتوں کی قیادت کو سوچنا چاہیے ، ان لوگوں کے بھی سوچنے والی ہیں جو حدود سے تجاوز کرکے سیاست میں دخل اندازی کرتی ہیں، ریاست کے اوپر ریاست قائم کرتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کہتا تھا کہ مجھے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو خودکشی کرلوں گا، لیکن وہ آج بھی زندہ ہے، اتنے بڑے بڑے جھوٹے دعوے اور باتیں کہاں ہیں؟ یوٹرن پر یوٹرن ہورہا ہے، لوگوں کو سڑکوں پر رول دیا ہے، گھی چینی کیلئے لوگوں کو لائنوں میں لگا دیا ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے، پاکستان کے معاشی حالات کو تباہ وبرباد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹروں کو اگر کوئی سلیکٹڈ لانا ہی تھا تو کوئی اچھا کام کا بندہ لے آتے جو اس طرح کا تو نہ نکلتا جس طرح یہ ثابت ہوا ہے، اس نے تو اپنے آپ کو بھی برباد کیا اور سلیکٹروں کو بھی برباد کردیا ہے، سلیکٹرز آج سوچ رہے ہوں گے ہماری بڑی غلط چوائس تھی۔ کم ازکم کوئی کام کو تو بندہ لے آتے جو قلابازی تو نہ کھاتا، یوٹرن نہ لیتا، جو کہا تھا وہ تھوک کر نہ چاٹتا،غلامیاں ، ترلے پاؤں پکڑ رہا ہے۔ 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں