خطر ناک ڈینگی کی وباپر قابوپانے اورسرکاری ہسپتالوں سے بچائوکی ادویات غائب ہونے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 23 ستمبر 2021 12:38

خطر ناک ڈینگی کی وباپر قابوپانے اورسرکاری ہسپتالوں سے بچائوکی ادویات غائب ہونے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) خطر ناک ڈینگی کی وباپر قابوپانے اورسرکاری ہسپتالوں سے بچائوکی ادویات غائب ہونے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن )کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دادکے متن میں کہاگیا ہے کہ ڈینگی سے عوام کی زندگیوں کے لئے خطرات سنگین سے سنگین تر ہورہے ہیں اور حکمران غافل ہیں، ڈینگی انتہائی مہلک ہے اور غفلت کا نتیجہ لوگوں کی قیمتی زندگیوں کے ضیاع کی صورت نکلے گا،سرکاری ہسپتالوں اور مارکیٹ سے ڈینگی سے بچائوکی ادویات غائب ہیں ،حکومت کی عدم توجہ اورادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈینگی کے مریض لاوارثوں کی طرح بے یارومددگار مرنے پر مجبور ہیں۔

عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔قرار دادمیں حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ سابقہ دور میں بنائے گئے ڈینگی ڈیش بورڈ سمیت دیگر طریقہ کار کو اپنا کر اس مہلک وبا سے عوام کو محفوظ بنائے اور ڈینگی سے نمٹنے کا پورا نظام، تربیت یافتہ عملہ اور طریقہ کار موجود ہے، اگر ڈینگی بے قابو ہوا تو یہ صرف اور صرف مجرمانہ غفلت اور انتظامی نااہلی ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں