انسداد ڈینگی کیلئے متعلقہ ادارے و محکمے چوکس،کورونا کی طرح انسداد ڈینگی کے اقدامات کو خود مانیٹر کرونگا‘عثمان بزدار

’سب اچھا ہے‘‘کی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا، انسداد ڈینگی کے ہر اقدام کا آڈٹ ہو گا، پلان پرسوفیصد عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 23 ستمبر 2021 18:53

انسداد ڈینگی کیلئے متعلقہ ادارے و محکمے چوکس،کورونا کی طرح انسداد ڈینگی کے اقدامات کو خود مانیٹر کرونگا‘عثمان بزدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے صوبہ بھر میںمتعلقہ اداروں اورمحکموں کو چوکس کردیا گیا ہے اوراس ضمن میں کابینہ کمیٹی کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوںنے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔

راولپنڈی، لاہوراوردیگر شہروں میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے موثر انداز میں سرویلنس پرتوجہ دی جائے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے متعلقہ محکموں کوانسداد ڈینگی پلان پر 100فیصد عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات کی خود نگرانی کریں -کورونا کی طرح انسداد ڈینگی کے اقدامات کو خود مانیٹر کروں گا-انہوںنے کہا کہ ’’سب اچھا ہے‘‘کی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا۔

انسداد ڈینگی کے ہر اقدام کا آڈٹ ہو گا- انسداد ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کیا جائے گا- انہوںنے کہا کہ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے حوالے سے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔متعلقہ محکموں کا فرض ہے کہ وہ موثر اور جانفشانی سے وضع کر دہ پلا ن پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں