کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں کورونا ویکسین کا غلط اندراج،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا میڈیا پر نشرہونے والی خبر کانوٹس،تحقیقات کا حکم

جمعرات 23 ستمبر 2021 18:53

کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں کورونا ویکسین کا غلط اندراج،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا میڈیا پر نشرہونے والی خبر کانوٹس،تحقیقات کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں کورونا ویکسین کے غلط اندراج کے حوالے سے میڈیا پر نشرہونے والی خبر کانوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ کی جامع تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کے غلط اندراج کے حوالے سے ہر پہلو سے انکوائری کر کے 48گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے اورکوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں