رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

اثاثوںکی مالیت40کروڑسے زائد ہے،19کروڑ کے اثاثہ جات کی تفصیلات نہ دے سکے

جمعرات 23 ستمبر 2021 18:53

رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) مسلم لیگ (ن ) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی مالیت40کروڑسے زائدہے تاہم راناثنااللہ نیب میں19کروڑ کے اثاثہ جات کی تفصیلات نہیں دے سکے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کے کل اثاثہ جات کی مالیت40کروڑسے زائدہے تاہم راناثنااللہ نیب میں19کروڑ کے اثاثہ جات کی تفصیلات نہیںدے سکے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے کہا ہے کہ اثاثہ جات میں لاہورمیں ایک کنال کی3پلاٹس ،2فارم ہائوسز ، فیصل آباد میں کمرشل مارکیٹس میں ساڑھے 3کروڑ کی دکانیں شامل ہیں۔نجی ہائوسنگ سکیم میں 5پلاٹس ،ایک لینڈ کروزر جوہیروئن کیس میں ضبط ہے جبکہ رانا ثنااللہ نے مختلف کاروبار میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نی19کروڑ کی جائیداد کاتسلی بخش جواب نہ دینے پرچیئرمین کوریفرنس بھجوا دیا ، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں