سپیکر پنجاب اسمبلی سے چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن نیلوفر بختیار کی ملاقات

خواتین معاشرے کا اہم جزو ہیں، خواتین کے بغیر معاشرے کی تکمیل نہیں ہوتی‘سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی

جمعرات 23 ستمبر 2021 18:54

سپیکر پنجاب اسمبلی سے چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن نیلوفر بختیار کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کا اہم جزو ہیں، خواتین کے بغیر معاشرے کی تکمیل نہیں ہوتی۔تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن نیلوفر بختیار نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد میں روحی سید، شائستہ بخاری، نبیلہ ملک سلیمان شاہ، شاہد اقبال خام اور زین العابدین شامل تھے۔

(جاری ہے)

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم جزو ہیں، زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین نے اپنی اہلیت کو منوایا ہے، خواتین کے بغیر معاشرے کی تکمیل نہیں ہوتی، عورتوں کے حقوق کے حوالے سے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں موجود خواتین ارکان اسمبلی اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔ خواتین کو تحفظ اور حقوق فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ملاقات کے دوران نیلوفر بختیار نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعلی پنجاب آپ کے دور میں خواتین کو حقوق حاصل تھے، عورتوں کے حقوق کے حوالے سے آپ کا دور مثالی تھا، آپ کے دور تاریخ میں پہلی مرتبہ سکول جانے والی بچیوں کیلئے وظائف مقرر کیے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں