اوباش نوجوان کی راہ چلتی لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات، ویڈیو سامنے آ گئی

لاہورکے علاقے ہربنس پورہ میں اوباش نوجوان نے را ہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر دیا، واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 23 ستمبر 2021 22:51

اوباش نوجوان کی راہ چلتی لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات، ویڈیو سامنے آ گئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، اوباش نوجوان راہ چلتی خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کرتا رہا، ویڈیو منظر عام پر آ گئی- تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے ہربنس پورہ میں ایک اوباش نوجوان نے را ہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر دیا،واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید چادر اوڑھے ایک خاتون گلی میں سے گزر رہی ہے، اسی دوران پیلی شرٹ اور کیپ میں ملبوس موٹرسائیکل سوار نوجوان اس کا بار بار راستہ روکتا ہے، خاتون راستہ بدلتی ہے لیکن نوجوان اسے بار بار تنگ کرتا ، آوازیں کستا اور اشارے کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے، ملزم کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور میں خاتون کو دوران ملازمت ہراساں کرنے کے خلاف ایک اور شکایت درج ہوئی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور جلو بوٹینیکل گارڈن میں سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دینے والی خاتون نے یونین کے ساتھی ملازمین پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا۔ ثمرہ نامی خاتون بوٹینیکل گارڈن میں ڈیلی ویجز پر سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دے رہی تھی،سیکورٹی سپروائزر امجد بھٹی اور پھر ایچ کے ملازم عاصم پر ہراساں کیا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق امجد بھٹی اور عاصم دوستی کرنے کے لیے دبا ڈالتے رہے بات نہ ماننے پر دوران ڈیوٹی مختلف طریقوں سے زدکوب کیا گیا خاتون نے ہراساں کرنے خلاف ون فائیو پر اطلاع بھی دی تھی، افسران نے معاملہ رفع دفع کروا کرکے پہلے تبادلہ کروایا پھر نوکری سے نکال دیا۔خاتون کے مطابق یونین کسی قسم کی کاروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی پولیس تاحال شکایت پر کوئی کاروائی نہ کرسکی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں