نواز شریف کی ویکسین کا جعلی اندراج ، محکمہ صحت نے کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس کو معطل کر دیا

محکمہ صحت نے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس کے ساتھ اسپتال کے سینئرمیڈکل افسر ڈاکٹرمنیراحمد کو بھی معطل کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 ستمبر 2021 10:35

نواز شریف کی ویکسین کا جعلی اندراج ، محکمہ صحت نے کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس کو معطل کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر 2021ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کے کورونا ویکسین کی جعلی انٹری پر محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس اور سینئیر میڈیکل افسر کو معطل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسین کے غلط اندراج پر کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس اور سینئرمیڈکل افسر کو بھی معطل کردیا۔

کوٹ خواجہ سعیداسپتال کے ایم ایس احمدندیم اور ڈاکٹرمنیراحمدکومعطل کرتے ہوئے دونوں افسران کومحکمہ صحت میں فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔حکمہ اسپیشلائزڈہیلتھ کیئر نے معطل کرنےکانوٹیفکیشن جاری کر دیا ، میاں منشی اسپتال کےایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کا کوٹ خواجہ سعید اسپتال تبادلہ کرتے ہوئے میاں منشی اسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کواسپتال کے ایم ایس کااضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جعلی انٹری کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ ایم ایس کوٹ خواجہ سعید اسپتال کی مدعیت میں تھانہ گجرپورہ میں درج۔ مقدمے میں چوکیدار اور وارڈ بوائے کو نامزد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کے جعلی اندراج کی خبر آئی تھی۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا۔

جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی کیا گیا۔اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔ذرائع کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے مطابق سابق وزیراعظم کی ویکسین کی انٹری نوید الطاف نامی ویکیسنیٹر نے کی۔ دستاویزات کے مطابق نواز شریف کو سائنو ویک کی دوسری ڈوز کے لئے 20 اکتوبر کو بھی بلایا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ کا اندراج لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ویکسی نیشن سینٹر میں ہوا۔

محکمہ صحت نے نوازشریف کی ویکسی نیشن کی انٹری کرنے کے الزام میں2 اہلکاروں کو معطل کیا تھا۔ کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے سابق ایم ایس کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود نرس یا پیرا میڈکس اسٹاف انٹری کرتا ہے۔ عملے کے ملوث ہوئے بغیر انٹری نہیں ہوسکتی۔ایم ایس کوٹ خواجہ سعیداسپتال نے جعلی انٹری کرنے والے ملازمین کو معطل کرتے ہوئے بتایا تھا جعلی اندراج کرنےوالےملازمین ابوالحسن اورعادل نے کسی کے کہنے پر جعلی انٹری کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں