جاتی عمرہ اراضی انتقال منسوخی کیس: عدالت کی مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرنے کی ہدایت

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:05

جاتی  عمرہ اراضی انتقال منسوخی کیس:  عدالت کی مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرنے کی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2021ء) لاہور کی سول عدالت نے  پنجاب حکومت کی جانب سے جاتی  عمرہ  اراضی انتقال منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے  عدالتی نوٹسز موصول نہ کرنے پر مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرکے تصویر بناکر عدالت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے تعمیل کنندہ کو احکامات جاری کردیے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا  گیا کہ مریم نواز کی رہائش گاہ پر نوٹسز موصول نہیں کیے جا رہے جس پر عدالت نے پیشی نوٹس پر تعمیل  کے لئیے احکامات جاری کئے۔ سول جج محمد عمران عاشق نے شریف خاندان کی طرف سے یوسف عباس کی درخواست پر سماعت کی جس میں جاتی عمرہ کی 127 کنال اراضی کے انتقال  منسوخی کو  چیلنج کیا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جاتی عمرہ اراضی کیخلاف سیاسی بنیادوں پر حکومت کارروائی کرنا چاہتی ہے۔ یاد رہے کہ عدالت نے حکومت کو شریف فیملی اراضی انتقال منسوخی کی کارروائی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں