ٹریفک وارڈن بابر نے ایمانداری کی مثال قائم کردی،مغلپورہ چوک، لفٹر ڈرائیور نے روڈ پر ملنے پر شہری کے 10 ہزار واپس کر دئیے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 24 ستمبر 2021 18:14

ٹریفک وارڈن بابر نے ایمانداری کی مثال قائم کردی،مغلپورہ چوک، لفٹر ڈرائیور نے روڈ پر ملنے پر شہری کے 10 ہزار واپس کر دئیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) ٹریفک وارڈن بابر نے ایمانداری کی مثال قائم کردی،مغلپورہ چوک، لفٹر ڈرائیور نے روڈ پر ملنے پر شہری کے 10 ہزار واپس کر دئیے، مظہر حسین نامی شہری کے موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے 10 ہزار روپے گرگئے، دوران ڈیوٹی لفٹر انچارج بابر کو پیسے لاوارث ملے، دو گھنٹے بعد شہری تلاش کرتے ہوئے پریشانی میں وارڈنز کے پاس اور پیسوں کی گمشدگی بارے بتلایا، لفٹرز نے جانچ پڑتال کے بعد شہری کے 10 ہزار روپے واپس کر دئیے، مظہر نامی شہری کی وارڈنز اور سٹی ٹریفک پولیس کیلئے دعائیں، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر وارڈنز کو شاباش، تعریفی اسناد بھی جاری ،ٹریفک وارڈنز نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں