وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری کی ملاقات

بہاولپور کی ترقی بہت عزیز ہے،جلد ہی بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے‘عثمان بزدار

جمعہ 24 ستمبر 2021 22:02

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چوہدری نے ملاقات کی جس میں بہاولپور کے ترقیاتی منصوبوں،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاولپور کی ترقی بہت عزیز ہے۔

جلد ہی بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا۔سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے جاتے ہیں اور جو بھی وعدہ کیا وہ نبھایا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سمت درست اور نیت نیک ہے۔ عام انتخابات میں شکست خوردہ عناصر پہلے دن سے ہی سازشیں کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوامی خدمت کی سیاست سے ہر سازش ناکام ہوئی۔الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں