وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا معروف اداکار طلعت اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 24 ستمبر 2021 22:02

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا معروف اداکار طلعت اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف اداکار طلعت اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ طلعت اقبال مرحوم ایک ورسٹائل اور منجھے ہوئے اداکار تھے۔پرستار طلعت اقبال کے یادگار ٹی وی ڈرامے آج بھی نہیں بھولے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں