وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ایم پی اے محمد طاہر رندھاواکی ملاقات، لیہ کے ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کے پراجیکٹس پر تبادلہ خیال

پنجاب میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے پر کام جاری ہے، چوک اعظم کو تحصیل کا درجہ دینے کا جائزہ لیا جائے گا‘عثمان بزدار

جمعہ 24 ستمبر 2021 22:07

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ایم پی اے محمد طاہر رندھاواکی ملاقات، لیہ کے ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کے پراجیکٹس پر تبادلہ خیال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں لیہ سے رکن صوبائی اسمبلی لالہ محمد طاہر رندھاوا نے ملاقات کی جس میں لیہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کے پراجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ سمیت پنجاب کے ہر پسماندہ ضلع کیلئے خصوصی ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔

چوک اعظم کو تحصیل کا درجہ دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔پنجاب میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے پر کام جاری ہے۔لیہ میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے۔انصاف صحت کارڈ غریب طبقہ کیلئے نعمت ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں،ان کے جائز کام ہر صورت ہوں گے اور کسی کو جائز کاموں کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دوںگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر لیہ جیسے دوردراز علاقے تک پہنچایاہے۔ماضی میں لیہ کو نظر انداز کر کے علاقے کے لوگوں کی محرومیوں میں اضافہ کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق دو ر میں لیہ کے عوام کوخالی نعروں سے بہلایا گیا۔تحریک انصا ف کی حکومت لیہ کے عوام کو ان کا حق واپس کررہی ہے۔ محروم علاقوں کی ترقی پر وسائل خرچ کرتے رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں