’’ای روز گار‘‘پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تربیت کیلئے فیز ٹو پلان تیار ،حکومت 1 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کریگی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) وزیر اعلی پنجاب کے نوجوانوں کیلئے ’’ای روز گار‘‘پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تربیت کے لیے فیز ٹو پلان بھی تیار کرلیا گیا جس پر حکومت 1 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ٹیوٹا کے تحت نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے کے لیے تربیت دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صنعت اور تجارت کی جانب سے شروع کیے گئے تربیتی پروگرام کے سبب طالبعلم مختلف ای شعبہ جات جوائن کرکے روزی کمانے کے قابل ہوسکیں گے ۔حکام کے مطابق مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھ کربچوں کی تربیت کی جائے گی، فیز ٹوکے لیے فنڈز کے اجرا ء کے بعدتربیتی پروگرام کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments