علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیکل اینڈ جنرل سٹور اور جیولری چھاپ بنانے کا فیصلہ

اتوار 26 ستمبر 2021 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیکل اینڈ جنرل سٹور اور جیولری چھاپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن حکام نے بذریعہ ٹینڈرز بڈز طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

لاہور ایئرپورٹ پر میڈیکل سٹور اور جیولری چھاپ کے لیے 5 سال کی لیز پر جگہ فراہم کی جائے گئی۔جیولری شاپ انٹرنیشنل ڈیپارچر لاونج میں کھولی جائے گئی۔خواہش مند افراد 8اکتوبر صبح 11بجے تک درخواستیں جمع کروا سکیں گئے۔ 8 اکتوبر کو ساڑھے 11 بجے ائیرپورٹ مینجر آفس میں بڈز کھولی جائیں گئیں۔ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایئرپورٹ بزنس کو بڑھانے اور مسافروں کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں