لوئر مال روڈ، ضلع کچہری چوک سے پیر مکی تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

اتوار 26 ستمبر 2021 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) سٹی ٹریفک پولیس نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 978ویں عرس کی تقریبات کے لئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا، لوئر مال روڈ، ضلع کچہری چوک سے پیر مکی تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند۔

(جاری ہے)

جاری کردہ پلین کے مطابق چوبرجی سے لوئر مال آنیوالی ٹریفک ایم اے او کالج سے ساندہ کی طرف جا سکتی ہے۔ سر کلر روڈ سے آنیوالی ٹریفک چوک شاہ عالم سے میو ہسپتال جائے گی۔ گریٹر اقبال پارک، ناصر باغ، موری گیٹ، دربار آئی ہسپتال پارکنگ کیلئے مختص ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں