واشنگٹن پوسٹ میں وزیرِ اعظم عمران خان کا آرٹیکل "دیر آید درست آید" کی بہترین مثال ہے‘ فیاض الحسن چوہان

پاک امریکہ تعلقات پر آج تک کسی پاکستانی حکمران نے اتنا ڈٹ کر موقف بیان نہیں کیا‘صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت

پیر 27 ستمبر 2021 22:34

واشنگٹن پوسٹ میں وزیرِ اعظم عمران خان کا آرٹیکل "دیر آید درست آید" کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) وزیرِ جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ میں وزیرِ اعظم عمران خان کے افغانستان میں نئی طالبان حکومت، اور پاک امریکہ تعلقات کے موضوع پر شائع ہونیوالے آرٹیکل کو "دیر آید درست آید" کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات پر آج تک کسی پاکستانی حکمران نے اتنا ڈٹ کر اپنا موقف بیان نہیں کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا آج پوری دنیا افغانستان مسئلے پر وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی سیاستدانوں کی امریکہ کو خوش کرنے کی پالیسی نے ہمارے ملکی مفادات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ آصف زرداری اور نواز شریف نے چند ارب ڈالروں کی خاطر ملکی وقار کا سودا کیا۔

(جاری ہے)

اسی غلط افغان پالیسی کے باعث 2006 سے 2015 تک پاکستان میں 50 سے زائد مسلح گروپوں نے جہاد کے نام پر 16 ہزار سے زائد حملے کیے، اور پاکستان نے تقریبا 80 ہزار جانوں اور تقریبا 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا۔

ترجمان حکومت پنجاب نے مزید کہا کہ آج دنیا افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ پر امن تعلقات پر غور کر رہی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا مصالحتی فارمولا آج خطے میں پائیدار امن کا باعث بن رہا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے عالمی طاقتوں کو افغان مسئلے پر دوہا امن معاہدے کو ساتھ لے کر چلنے کی تلقین کی، کیونکہ دنیا ایک دفعہ پھر سے افغانیوں کو تنہا چھوڑنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments