وزیراعلیٰ نے لیہ کے علاقے موضع راکھواںکو دریائے سندھ کے کٹائو سے بچائو کے لئے حفاظتی بندبنانے کیلئے رپورٹ طلب کرلی

عثمان بزدارسے رکن صوبائی اسمبلی شہاب الدین سہیڑکی ملاقات ، دریائے سندھ کے کٹائو کی وجہ سے آبادی کو پہنچنے والے نقصان سے آ گاہ کیا ایم پی اے شہاب الدین سہیڑکی دریائے سندھ کے کٹائو سے بچائو کے لئے حفاظتی بند بنانے کی استدعا،وزیراعلیٰ کافوری کارروائی کاحکم

پیر 27 ستمبر 2021 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں رکن صوبائی اسمبلی شہاب الدین سہیڑ نے ملاقات کی-ایم پی اے شہاب الدین سہیڑنے لیہ میں دریائے سندھ کے کٹائو کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے آ گاہ کیا اوردریائے سندھ کے کٹائو کی وجہ سے تیار فصلوں او رآبادی کوپہنچنے والے نقصان کے ازالے کی اپیل کی-ایم پی اے شہاب الدین سہیڑ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے دریائے سندھ کے کٹائو سے بچائو کے لئے حفاظتی بند بنانے کی استدعاکی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایم پی اے شہاب الدین سہیڑکے مطالبے پر موضع راکھواں کو دریائے سندھ کے کٹائوسے بچانے کے لئے فوری رپورٹ طلب کر لی اور حفاظتی بند کی تعمیر کے لئے فوری کارروائی کاحکم دے دیا-یہ ا مر قابل ذکر ہے کہ کٹائو کی وجہ سے دریا کے کنارے بستی راکھواں اور دھاپی کے 600گھرمستقل خطرے کا سامنا کررہے تھی-دریا کے کٹائو کی وجہ سے یونین کونسل واڑاں سہیڑامیں ہر سال کھڑی فصلوںکا نقصان ہورہاتھا اور راکھواں میں گرلزسکول کی عمارت کو مسمار کر کے طلبا کو دوسری جگہ منتقل کرنا پڑا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ آبپاشی کو مسئلے کے مستقل حل کے لئے کارروائی کاحکم دیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رکن صوبائی اسمبلی شہاب الدین سہیڑکو عوامی مسئلے کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کاحکم دیا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں