لاہور میں چینی باشندے کی بیوی کے لاپتا ہونے کے واقعے کا ڈراپ سین

چینی باشندے کی بیوی گھر پر جھگڑے کے بعد بتائے بغیر ماں کے گھر چلی گئی تھی، پولیس نے چینی باشندے کی بیوی ڈھونڈ کر شوہر کے حوالےکردی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 27 ستمبر 2021 23:11

لاہور میں چینی باشندے کی بیوی کے لاپتا ہونے کے واقعے کا ڈراپ سین
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 ستمبر 2021ء ) لاہور میں چینی باشندے کی بیوی کے لاپتا ہونے کے واقعے کا ڈراپ سین، چینی باشندے کی بیوی گھر پر جھگڑے کے بعد بتائے بغیر ماں کے گھر چلی گئی تھی، پولیس نے چینی باشندے کی بیوی ڈھونڈ کر شوہر کے حوالےکردی- تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس نے چینی باشند ے کی لاپتا ہونے والی پاکستانی بیوی ڈھونڈکر شوہر کے حوالےکردی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کے مطابق چینی باشندے کینگ شینگ کی پاکستانی بیوی عائشہ اخترگھر پر جھگڑے کےبعد بتائے بغیر ماں کے گھر چلی گئی تھی۔ چینی شہری نے بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا ، اس کا کہنا تھاکہ بیوی ہفتے کے روز سے غائب ہے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے چینی شہری کی پاکستانی بیوی تلاش کرکے اسے شوہرکے حوالے کردیا۔ چینی باشندے کینگ شینگ نے4 سال قبل عائشہ اختر سے شادی کی تھی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments