چینی باشندے کی روٹھی ہوئی پاکستانی بیوی سے صلح ہو گئی

چار سال قبل لیو کینگ شینگ سے شادی ہوئی تھی اور اب وہ جھگڑا کرتا ہے تاہم ابھی اپنے شوہر سے علحیدگی نہیں چاہتی۔خاتون کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 28 ستمبر 2021 12:53

چینی باشندے کی روٹھی ہوئی پاکستانی بیوی سے صلح ہو گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 ستمبر 2021ء ) چینی باشندے کی پاکستانی بیوی سے صلح ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فیکٹری ایریا سے چینی باشندے کی بیوی کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس فیکٹری ایریا نے عائشہ کو تلاش کر کے ورثا کے حوالے کیا۔پولیس نے خاتون کی آخری لوکیشن لے کر ٹریس کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عائشہ اور چینی باشندے لیو کینگ شینگ کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی، چند روز قبل گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر عائشہ بغیر بتائے گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی، چینی باشندے نے اپنی اہلیہ کے اغوا کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کروا دیا تھا تاہم پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد عائشہ کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے چینی باشندے کی اپنی روٹھی ہوئی بیوی سے اب صلح کروا دی ہے۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی اور اب وہ اس سے جھگڑا کرتا ہے۔تاہم خاتون نے کہا کہ ابھی وہ اپنے شوہر سے علحیدگی نہیں چاہتی۔خاتون کے بیان کے بعد پولیس نے اسے شوہر کے حوالے کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں