سڑکوں کی بحالی اور مرمت کے بجٹ کو 10 ارب روپے کا کٹ لگانے کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 28 ستمبر 2021 13:28

سڑکوں کی بحالی اور مرمت کے بجٹ کو 10 ارب روپے کا کٹ لگانے کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) سڑکوں کی بحالی اور مرمت کے بجٹ کو 10 ارب روپے کا کٹ لگانے کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التواکار کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سڑکوں کی بحالی اور مرمت کے بجٹ کو 10 ارب روپے کا کٹ لگا دیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کی سڑکوں کی بحالی کے کیے 12 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سرکاری عمارتوں کی بحالی کے لیے 10 ارب روپے رکھے گئے تھے۔مگر حکام نے 10 ارب روپے کا کٹ لگا دیا ہے۔بجٹ کم ملنے سے سڑکوں اور سرکاری عمارتوں کی بحالی کا کام سست روی کا شکار ہے۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔جس سے روزانہ کئی حادثات رونما ہو رہے ہیں۔کئی شہری ان حادثات میں اپنی قیمتی جانیں کھو چکے ہیں۔لاہور میں ایبٹ روڈ،سرکلر روڈ،گھوڑے شاہ روڈ،والٹن روڈبحالی کی منتظر ہیں۔22 ارب روپے کے فنڈز میں 10 ارب روپے کے کٹ لگانے پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں