ٹرین ڈرائیور سمیت آپریشن اسٹاف کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی

منگل 28 ستمبر 2021 13:28

ٹرین ڈرائیور سمیت آپریشن اسٹاف کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) ریلوے حکام نے ٹرین ڈرائیور اور اسٹیشن ماسٹر سمیت دیگر آپریشن اسٹاف کے دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

ریلوے کے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ شعیب عادل کے مطابق جن ملازمین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور، اسٹیشن ماسٹر، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور گیٹ شامل ہیں تاہم یہ ملازمین ضرورت پڑنے پر سادہ فون استعمال کرسکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔حکام کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں