شہباز شریف (کل )اہم پریس کانفرنس کرینگے

منگل 28 ستمبر 2021 22:47

شہباز شریف (کل )اہم پریس کانفرنس کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کل (بدھ) کے روز اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات اور عدالت کے فیصلے کے حوالے سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں دوپہر دو بجے میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مسلم لیگ(ن) لاہور ڈویژن کا تنظیمی اجلاس بھی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوگا جس میں پارٹی کی مرکزی قیادت ، اراکین اسمبلی اور عہدیداران شریک ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں